Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71972
Published : 29/3/2015 21:53

پرائی جنگ میں شرکت کا عمل ریاست کی سالمیت پر وار

پاکستان کے کہنہ مشق سیاستداں اور قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جنگ کا حصہ نہ بنے ایسا کرنے سے ملک پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران رسول بخش پلیجو کا کہنا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے پرائی جنگ کا حصہ بننے کا عمل ریاست کی سالمیت پر وار کے مترادف ہوگا۔ امریکا نے تیسری عالمی جنگ کی یکطرفہ شروعات کر دی ہے جوابی کارروائی ہوئی تو پوری دنیا برباد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پڑوسی ملک پہلے ہی سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیوں میں مصروف ہے ایسے وقت میں یمن کا معاملہ کارروائیوں میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو ایک اسلامی ملک کے خلاف جنگ سے تعبیر کرتے ہوۓ نواز شریف کی حکومت انتباہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کو اس جنگ کی آک میں نہ دھکیلے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18