شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71976
تاریخ انتشار : 29/3/2015 22:5
تعداد بازدید : 29

لوزان: ایران اور 5 + 1 گروپ کے مذاکرات جاری

لوزان میں ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکی وزیر توانائی ارنیسٹ مونیز کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور انجام پایا-

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوںدی نے کہا ہے کہ ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز کے درمیان مذاکرات ہوئے- کمالوندی نے کہا کہ بعض مسائل میں مفاہمت حاصل ہوچکی ہے جبکہ بعض مسائل میں اب بھی فاصلے موجود ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے مزید گفتگو کی ضرورت ہے- ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے امریکی وزیر توانائی کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور امریکہ تکنیکی مسائل میں مفاہمت تک پہنچ چکے ہیں اور یہ مفاہمت حتمی معاہدے تک پہنجنے میں ممد و معاون ثابت ہوگی- علی اکبر صالحی نے کہا کہ اس دور کے مذاکرات بڑے کٹھن ہیں اورموجودہ دور کے مذاکرات میں کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی پیشین گوئی کرنا بہت سخت ہے - انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی ٹیمیں ماضی کے مسائل کا جائزہ لے کر یہ دیکھیں گی کہ کن مسائل میں مزید گفتگو کی ضرورت ہے- دریں اثنا ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سنیچر کی شام لوزان میں جرمنی اور فرانس کے وزرا خارجہ سے مذاکرات کو مثبت قراردیا اور کہا کہ اب مسائل مزید واضح ہوگئے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ممالک اکتیس مارچ تک حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :