سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71982
تاریخ انتشار : 29/3/2015 22:28
تعداد بازدید : 38

یمن پر سعودی عرب کے حملے جاری

یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے بدستور جاری ہیں-
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے اطراف میں اپنے حملے جاری رکھے- اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کی طیارہ شکن توپیں بھی ان ہوائی حملوں کا جواب دے رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ان حملوں نے یمن کے عوام میں انتہائی خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے- یمن پر حملہ کرنے والے ممالک اپنے بیانات میں یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ان کے جنگی طیارے یمن میں خاص علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی بتا تے ہیں خصوصا اس لیے کہ ان حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان ہوائی حملوں میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے- اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن پر اپنے حملوں کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے اور انھوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے- اسی طرح یمن پر ان ہوائی حملوں کے بعد وہاں حالات تشویش ناک ہو گئے ہیں اور بہت سے غیرملکی سفارت کار صنعا اور عدن سے چلے گئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن پر حملے جاری رہیں گے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :