سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72042
تاریخ انتشار : 31/3/2015 22:13
تعداد بازدید : 34

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت

لبنان کے اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے، فلسطین و لبنان کے دفاع میں استعمال ہونے کی ضرورت تھی-
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی جمعیت قولنا و العمل کے سربراہ اور معروف اہلسنت عالم دین شیخ احمد قطان نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے- انھوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی آرزو یہ تھی کہ سعودی عرب کے جنگی طیارے، عرب ملکوں کے دفاع خاص طور سے لبنان و فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں استعمال ہوتے- شیخ قطان نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ، امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہے- انھوں نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے بیان کو بھی ہدف تنقید بنایا اور تاکید کی کہ یمن کے مسائل کا واحد حل، مذاکرات ہیں اور سعودی عرب، یمن کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :