Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72044
Published : 31/3/2015 22:18

ایران کے ساتھ مستحکم تعلقات، عراق کی ترجیح

عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ خوشگوار اور مستحکم تعلقات، عراق کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
عراق کے صدر فواد معصوم نے النہار ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عراقی عوام کی ایک اہم خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات خوشگوار اور مستحکم رہیں کیونکہ ایران ایک ہمسایہ ملک ہے اور عراق کے ساتھ اس کی طویل سرحدیں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق، اپنے دوسرے ہمسایہ ملک ترکی کے ساتھ بھی اس قسم کے تعلقات کا خواہاں ہے۔ فواد معصوم نے امید ظاہر کی کہ ایران اور امریکہ کے مابین ممکنہ سمجھوتہ، علاقے میں امن کی بحالی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کسی مثبت نتیجے تک پہنچے تو علاقے سے کشیدگی کے خاتمے کی کافی امید کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ ایران اور عراق کے درمیان بڑھتے ہوئے خوشگوار تعلقات، امریکہ، غاصب صیہونی حکومت اور اسی طرح علاقے کے بعض عرب ملکوں خاص طور سے سعودی عرب کے لئے ناگوار شمار ہوتے ہیں اسلئے وہ ان تعلقات کو متاثر کئے جانے کی کوشش کرتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16