Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72065
Published : 1/4/2015 19:45

بارہ فروردین: ایرانی قوم کی تقدیر کے فیصلے کا دن

بارہ فروردین بمطابق یکم اپریل کو ملت ایران نے اپنے عزم و ارادے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تقدیر کا فیصلہ کیا اور اسلامی جمہوری نظام کو ووٹ دے کر تاریخ رقم کی-
بارہ فروردین مطابق یکم اپریل سنہ انیس سو اناسی ایرانی قوم کی مجاہدانہ کوششوں اور خود مختاری کے حصول کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک سنہرا ورق ہے- ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز میں اپنے بے نظیر رہبر و رہنما امام خمینی قدس سرہ الشریف کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ریفرینڈم میں شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام حکومت کی حمایت میں ووٹ دیئے- ملت ایران نے ابتدا ہی سے دنیا کو جتلا دیا تھا کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرتی ہے- ایرانی قوم نے اس دن ریفرینڈم میں شرکت کرکے ثابت کردیا کہ قوموں کے امور میں سامراج کی مداخلت کا زمانہ، گذر چکا ہے اور ملت ایران، اب اپنے محبوب قائد کی اقتدا میں اسی راہ پر گامزن رہے گی جو اسے سامراج کے تسلط سے نجات دلاتی ہے- رواں ہجری شمسی سال بھی جسے رہبر انقلاب اسلامی نے حکومت و قوم، یک زبان اور ہمدلی کا سال قرار دیا ہے، ملت ایران، اسلامی جمہوری نظام کو سربلندی اور ترقی دلانے کی بھرپور کوشش کرے گی اور ملک میں ترقی نیز عدل و انصاف کے مزید فروغ کے لئے تیزی سے آگے بڑھے گی اور دنیا کو اپنی ترقی اور عزت و شرافت سے مبھوت کردے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18