دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72095
تاریخ انتشار : 2/4/2015 22:25
تعداد بازدید : 21

امریکی وزیر جنگ کا بیان بے وقعت، ایران کے وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے امریکی وزیر جنگ کے بیانات کو، تکراری اور بے وقعت قرار دے کر مسترد کیا ہے-
ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ امریکی وزیر جنگ کا بیان کہ اگر ایران کے ساتھ اچھا معاہدہ نہ ہوا تو فوجی آپشن باقی رہے گا ایک کھوکھلا بیان ہے اور امریکی حکام، ایسی باتوں کی تکرار کرتے رہتے ہیں-انہوں نے امریکی وزیر جنگ کے اس بیان کو دفاعی رد عمل قرار دیا- جنرل حسین دہقان نے کہا کہ امریکی حکام کے ایسے بیانات وہ بھی ایسے عالم میں جب ایٹمی مذاکرات نہایت حساس اور پیچیدہ مرحلے میں پہنچ چکے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اوپر عائد الزامات کو بے بنیاد ثابت کرنے کا پختہ عزم کرلیا ہے ایک طرح کا پروپگینڈا ہے اور اس کا مقصد، مذاکرات کی منطقی فضا کو متاثر کرنا ہے- ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی وزیر جنگ کا بیان، اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں ہے لیکن اس سے ایٹمی معاملے کے تعلق سے ایران کے منطقی اور منصفانہ موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :