Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72097
Published : 2/4/2015 22:30

عراقی وزیر اعظم کے نام صدر ایران کا پیغام

ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی نے بغداد میں عراق کے وزیر اعظم کو صدر مملکت ڈاکٹر روحانی کا پیغام پیش کردیا- ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے نام اپنے پیعام میں یمن پر جاری حملوں کے خاتمے اور یمنی گروہوں کے مذاکرات شروع کئے جانے کی ضرورت پرتاکید کی ہے- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں عراق اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف جاری جارحیت ختم کرانے اور یمن کے لئے فوری طور پر انسان دوستانہ امداد بھجوانے کی کوششیں کریں- ایران کے سکریٹری خارجہ اور صدر کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں عراقی قوم اور حکومت کو تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف عراقی فوج اور قوم کی حالیہ کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابیاں، عراق کو مکمل طرح سے دہشتگردی سے پاک کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی-اس ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے بھی کہا کہ یمن پر جاری حملوں کو فوری طور پر روک دیا جانا چاہیے اور یمن کے گروہوں کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے چاہیئیں- حیدر العبادی نے کہا کہ ان کے ملک کا موقف یہ ہے کہ وہ یمن پر بیرونی حملوں کا مخالف ہے کیونکہ یمن کے خلاف فوجی کاروائیوں سے بحران مزید پیچیدہ ہوجائے گا اور علاقائی نیز عالمی سطح پر خطروں میں اضافہ ہوگا بالخصوص انتھا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ حاصل ہوگا- ایران کے خارجہ سیکریٹری اور صدر مملکت کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی، یمن کے حالات کے بار ے میں علاقے کے بعض اسلامی اور عرب ملکوں کے حکام سے بات چیت کرنے بدھ کو بغداد پہنچے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20