Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72098
Published : 2/4/2015 22:33

سعودی جارحیت: یمن کے شمالی علاقوں پر ممکنہ حملے کی تیاری

سعودی فوجیوں نے یمن کے شمالی علاقوں پر ممکنہ زمینی حملے کے لئے جمعرات کی صبح سے سرحدوں پر موجود رکاوٹوں کو ختم کرنا شروع کردیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور تحریک انصار اللہ سے وابستہ عوامی کمیٹیوں نے، دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع صوبے مارب کے علاقے حریب پر تسلط حاصل کرلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے یمن کی اخوان المسلمین کی سیاسی ونگ الاصلاح سے وابستہ مسلح عناصر کے ساتھ لڑائی کے بعد صوبے مارب کے علاقے حریب پر کنٹرول پالیا ہے۔ حزب الاصلاح سے وابستہ قبائل کے شیوخ نے جو دہشت گرد گروہ القاعدہ کی حمایت کررہے ہیں، حریب پر قبضے کی وجہ قبائل کی خیانت قرار دے رہے ہیں- جنوبی عدن کے شہر پر یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے تسلط اور ان کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے القاعدہ کے افراد کی کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو جنوبی عدن کے علاقے "کریتر"میں شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25