Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72099
Published : 2/4/2015 22:36

غیرملکی فوجیوں کے عدن میں داخلے کی تردید

تحریک انصار اللہ نے یمن کے شہر عدن میں غیرملکی افواج کے داخلے کی تردید کی ہے-
تحریک انصار اللہ کے قریبی ذرائع نے جمعرات کے روز ہمارے نمائندے سے بات چیت میں یمن کے شہر عدن میں غیرملکی افواج کے داخل ہونے کی تردید کی ہے- اس سے قبل بعض خبری ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ مصر اور سعودی عرب کے دسیوں فوجی عدن میں داخل ہو گئے ہیں- سعودی عرب نے یمن کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور اس کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے چھبیس مارچ سے یمن کے کئی علاقوں پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں- ان حملوں میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21