Thursday - 2018 Dec 13
Languages
13155:نتائج: 0.118سیکنڈ میں
جستجو برای :
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حکام یہ سمجھ رہے تھے کہ اقتصادی دباؤ ڈال کر وہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتے ہیں لیکن اب ان کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے کہ یہ ان کی بھول تھی ۔
رہبر معظم نے فرمایا کہ اگر نماز کو خشوع و خضوع سے ادا کیا جائے تو یہ معاشرے کو زبان و عمل کے لحاظ سے بھلائی اور صداقت کی جانب لے جاتی ہے اور اسے کمال عطا کرتی ہے ۔
اگر مسلمان، اسلام دشمنوں کے اقدامات پر نظر رکھیں تو وہ دیکھیں گے کہ ان کی توجہ کا ارتکاز ان پہلوؤں پر ہے کہ جس سے اسلامی معاشرے کی حیات و بقاء وابستہ ہے اور ان میں سے ایک پہلو، مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا اتحاد ہے کہ جس کو مسلمانوں کے درمیان سے ختم کرنے کے لئے اسلام دشمنوں کی تفرقہ انگیزی پر مبنی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
امام علی (ع)نے امر بالمعروف کے لئے جو تعبیر استعمال کی ہے وہ قابل غور ہے۔آپ نے فرمایا:"وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ تَکُنْ مِنْ أَهْلِهِ" نیکیوں کی تلقین کرتے رہو ،تم بھی نیکی کرنے والوں میں سے ہوجاؤگے،اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ اگر انسان خود نیکی نہیں کرپارہا ہے لیکن اس کے اندر نیکی کے تئیں پاک جذبہ موجود ہےتو وہ دوسروں کے لئے اس نیکی کو انجام دینے کی راہ ہموار کرسکتا ہے ،ایک دن آئے گا کہ وہ بھی دوسروں کی طرح عملی طور پر نیکی کرنے لگے گا۔
اللہ تعالٰی نے خود شیطان کو مہلت دے رکھی ہے اور انسان کو راستہ انتخاب کرنے کا اختیار بھی تو طبیعی طور پر اللہ اور بندوں کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ جو کوئی بھی ادھر گناہ کرے گا اُدھر آسمان سے آگ نازل ہوکر اسے نابود کردے گی۔بلکہ قانون خدا یہ ہے کہ بشر ایک دو راہے پر کھڑا ہوکر اپنے بارے میں یہ فیصلہ کرسکے کہ اسے کہاں اور کس سمت میں جانا ہے؟آج کے حالات بہت برے صحیح لیکن ابھی بھی بہت سے صادق الایمان افراد دنیا میں موجود ہیں ،ابھی حق کی بات سنی جاتی ہے اور اگر کوئی طالب حق ہو اسے جلد ہی منزل مل جاتی ہے لہذا ایسا عذاب جو آج کی نسل کو ختم کردے وہ سنت الہی کے برخلاف ہے۔
انصار اللہ کا وفد یمن میں قیام امن کے سلسلہ میں ہونے والے مذکرات میں شرکت کرنے کے لیے سویڈن پہنچ گیا۔
امریکی سنیٹر Lindsay Graham کا کہنا ہے کہ اگر ابھی بن سلمان کو نہ روکا گیا تو آئندہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔
امریکہ آج تک ایران کو سمجھ ہی نہیں سکا ہے جس کی وجہ سے ہر امریکی حکومت نے ایران سے شکست کھائی ہے۔
موجودہ اسرائیلی حکومت غزہ میں ذلت آمیز شکست کے بعد یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ گولان ہائٹس کا محاذ اس کے مکمل کنٹرول میں ہے۔ لیکن اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شام کا فضائی ڈیفنس سسٹم ابھر کر سامنے آیا ہے اور اب اسرائیل کی ایک اور کمزوری واضح ہو چکی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر زلزال 1نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
  • کل نتائج : 13155