يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72117
تاریخ انتشار : 3/4/2015 19:9
تعداد بازدید : 21

یمن: فوج اور تحریک انصار اللہ کی عدن میں پیش قدمی

یمنی فوج اور تحریک انصار اللہ کی صوبہ عدن میں پیش قدمی میں تیزی آ گئی ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور انصار اللہ کی پیش قدمی کے دوران ان کی عدن صوبے کے وسطی علاقے میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے بعد یمنی فوج اور انصار اللہ نے بدر چھاؤنی کے علاوہ السعادہ، السلام، الاحمدیہ اور اکتبر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا- اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور انصار اللہ کی جمعرات کے روز عدن کے علاقے کریتر میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی- یمن کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ انصار اللہ کے جوانوں نے صوبہ عدن میں صدارتی محل پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے- لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور انصار اللہ کے جوانوں نے عدن میں یمنی فوج کے مفرور کمانڈر محسن الاحمر اور مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے گھر کو اپنی نگرانی کر لیا ہے- دریں اثنا یمنی فوج اور انصار اللہ کے جوانوں نے صوبہ عدن کے سب سے اونچے پہاڑ جبل جدید کو القاعدہ کے دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے- یمن کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ جبل جدید کے پہاڑ پر موجود ہے اگرچہ اس سے پہلے دہشت گرد گروہ القاعدہ نے اسے لوٹ لیا تھا- دریں اثنا القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے صوبہ " حضر موت" کے مرکزی شہر المکلا میں واقع ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین سے داعشی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےج بتایا جاتا ہے کہ اس جیل سے بھاگنے والوں میں ، داعش کا انتہائی سفاک دہشت گرد" خالد باطرفی" بھی شامل ہے- بتایا جاتا ہے کہ "خالد باطرفی " چار برس قبل پکڑا گیا تھا اور اسی وقت سے جیل میں قید تھا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :