Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72118
Published : 3/4/2015 19:14

بحرین میں انسانی حقوق مرکز کے سربراہ کی گرفتاری

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو گرفتار کرلیا- پریس ٹی وی کے مطابق بحرین کی سیکورٹی فورس نے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع علاقے بنی جمرہ سے گرفتار کیا- نبیل رجب نے حال ہی میں ٹوئیٹر پر بحرین کی ،الجو، جیل کی ابتر صورت حال پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایسی رپورٹیں موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کی جانب سے، سیاسی قیدیوں کی شدید ایذا رسانی، جاری ہے- اس سے قبل نبیل رجب کو گذشتہ سال اکتوبر میں بحرین کے وزرائے داخلہ و دفاع کی توہین کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنھیں پھر بحرین کی عدالت نے چھے ماہ قید بامشقت کی سزا بھی سنائی تھی- عدالت کے اس فیصلے کے خلاف نبیل رجب نے اپیل دائر کی تھی اور جب سے ہی وہ ضمانت پر رہا تھے-واضح رہے کہ سنہ دو ہزار گیارہ میں بحرین کے عوامی انقلاب کو کچلنے کیلئے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں، بحران و بدامنی کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ اس ملک کے عوام، اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کا پرامن مطالبہ کررہے ہیں جبکہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، اپنے ملک کے عوام کے پرامن مظاہروں کی سرکربی میں طاقت کا استعمال کررہی ہے اور اس سلسلے میں اس نے سعودی سیکورٹی فورسز کو بھی استعمال کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16