Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72119
Published : 3/4/2015 19:17

آل سعود کے جارح طیاروں کی باب المندب پر بمباری

سعودی عرب کے جارح طیاروں نے باب المندب میں یمن کے اہم جزیرے پر وحشیانہ بمباری کی ہے- فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے جارح طیاروں نے آبنائے باب المندب میں یمن کے اہم جزیرے مایان پر تین مرتبہ وحشیانہ بمباری کی- سعودی عرب نے اس سوق الجیشی علاقے پر یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور عوامی کمیٹیوں کی موجودگی کے بہانے بمباری کی- واضح رہے کہ آل سعود اور اسکے اتحاد نے جمعرات کو بھی صنعا، عدن اور صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی تھی- دوسری جانب آل سعود کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے عسیر کے الحصن علاقے میں یمن سے ہونے والی فائرنگ میں ایک سعودی فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں- یہ پہلا سعودی فوج ہے جس کی ہلاکت کی خبر آل سعود کا میڈیا دے رہا ہے- آل سعود نے چھبیس مارچ کو یمن پر جارحیت شروع کی تھی- ادھر العالم نے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود کے ایجنٹوں کی فائرنگ میں یمن کے سرحدی علاقے رازح میں ایک گھرانے کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے- رازح علاقہ صعدہ صوبے میں واقع ہے- اس حملے میں سات عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں- اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن پر آل سعود اور اسکے پٹھو اتحادیوں کی جارحیت میں پانچ سو انیس افراد جاں بحق اور ایک ہزار سات سو، زخمی ہوئے ہیں- آل سعود نے یمن میں اپنی سیاسی سازشوں کی ناکامی کے بعد بوکھلا کر یمن پر حملے شروع کئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16