Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72120
Published : 3/4/2015 19:21

عوام پر جارحیت کا کوئی قانونی جواز نہیں، حزب اللہ

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عوام کے خلاف جارحیت کو قانونی رنگ نہیں دیا جاسکتا ہے- حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بعض علاقائی اور بیرونی ممالک دہشتگردی اور تکفیری گروہوں کی براہ راست سرپرستی کررہے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یہ ممالک، علاقے میں بحران پیدا کرنے اور انہیں طول دینے میں بھی مصروف ہیں۔ انہوں نے تکفیریوں کی جانب سے لاحق خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تکفیری دہشتگرد گروہ، اسلام کی شکل کو بگاڑ کر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان گروہوں کا کردار و اقدامات، اسلامی اقدار سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسلام ہمیں رحمت،شفقت، انصاف اور انسانی حقوق کا سبق دیتا ہے لیکن یہ تمام تکفیری دہشتگرد گروہ، ان اخلاقی فضائل سے بے بہرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریوں کی جانب سے دین اسلام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں کیونکہ اسلام کی روشنی میں ان کے چہرے سے نقاب اٹھ چکا ہے- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ تکفیری گروہ، مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16