يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72121
تاریخ انتشار : 3/4/2015 19:25
تعداد بازدید : 24

مشترکہ بیان کی بنیاد پر ہی معاہدہ کیا جائے گا، ایران کے وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اعلان کیا ہے کہ اب تک جن مسائل پر اتفاق ہوا ہے ان ہی کے تحت معاہدہ کیا جائے گا۔
تہران ائیرپورٹ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے ایک فریم ورک تیار ہوا ہے جو صرف رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی حمایت کے ذریعے ممکن ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مہینوں میں ہونے والے معاہدے کی تدوین کی بنیاد، یہی فریم ورک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقابل فریق کو حقیقت پسندی سے کام لینا چاہیے تاکہ جون کے مہینے تک معاہدے کی تدوین ممکن ہوسکے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی صدر کے مشیر اعلی اکبر ترکان نے ایرانی وزیر خارجہ اور ایرانی مذاکرات کار ٹیم کا استقبال کیا۔ ایرانی عوام نے بھی محمد جواد ظریف اور علی اکبر صالحی کا خیرمقدم کیا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :