چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72123
تاریخ انتشار : 3/4/2015 19:34
تعداد بازدید : 21

یمن کے سابق صدر منصور نے یمن کے ‎ساتھ خیانت کی ہے

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سابق صدر منصور ہادی نے خیانت کرکے اپنا مقام کھودیا ہے-
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہےکہ سابق صدر عبدربہ منصور ہادی نے دیگر ممالک سے یمن پر جارحیت کرواکر ملک و ملت کے ساتھ غداری کی ہے اور اب یمن میں ان کا، کوئی مقام نہیں ہے- تحریک انصاراللہ کے ترجمان عبدالسلام نے کہا کہ یمن کی قوم ،اپنے تمام تر وسائل و ذرایع کے ساتھ دشمن کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے اور اگر سعودی عرب نے زمینی راستے سے یمن میں دراندازی کی کوشش کی تو یمن کی سرزمین، آل سعود اور اسکے اتحادیوں کے لئے دلدل بن جائے گی- عبدالسلام نے کہا کہ بعض انٹلیجنس ایجنسیوں نے المکلا جیل سے القاعدہ کے تین سو دہشتگردوں کے فرار میں تعاون کیا ہے- انہوں نے کہا کہ یمنی فوج، القاعدہ دہشتگرد گروہ کے مقابلے کے لئے المکلا اور حضرموت بھی جائے گی- انہوں نے یمن کے خلاف جنگ میں شرکت نہ کرنے کے پاکستان کے فیصلے اور بحران یمن کو حل کرنے کی کوششوں کے لئے روس کی قدردانی کی اور ان ملکوں کا شکریہ ادا کیا- محمد عبدالسلام نے عدن میں روسی قونصل خانے پر بمباری کے بعد اس میں کی جانے والی لوٹ مار کے بارے میں کہا کہ یہ اقدام، روس کی جانب سے یمن پر آل سعود کے حملوں کی مخالف کی بناپر سامنے آیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :