Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72124
Published : 3/4/2015 19:39

فرخندہ قتل کیس میں انصاف دلانے پر افغان صدر کی تاکید

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ فرخندہ قتل کیس میں انصاف دلایاجائے گا- افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے فرخندہ نامی خاتوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت، فرخندہ کے قتل میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے گی- واضح رہے کہ فرخندہ کو حال ہی میں قتل کرکے اس کی لاش جلادی گئی تھی- انہوں نے کہا کہ حکومت، اس بات کا موقع نہیں دے گی کہ کوئی فرد یا گروہ، قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد پھیلائے- افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ حکومت، اس طرح کے تشدد کو برداشت نہیں کرے گی- انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کی پابند ہے کہ تمام شہریوں بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کو سیکورٹی فراہم کرے- افغاں صدر نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن نے فرخندہ کی بےگناہی ثابت کردی ہے- اس سے قبل افغانستان کے وزیر داخلہ نورالحق علومی نے کہا تھا کہ اٹھائیس افراد کو فرخندہ کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا ہے- انہوں نے کہا ہے کہ بیس پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کردیا گیا اور فرخندہ کو بچانے میں پولیس کی ناتوانی کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں- فرخندہ کے قتل کے بعد افغانستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24