Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72210
Published : 4/4/2015 18:26

امریکہ: ایٹمی مذاکرات کے مشترکہ بیان پرمثبت رد عمل

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ بیان پر امریکہ میں مثبت رد عمل سامنے آرہا ہے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان اریک شولٹز نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی اکثریت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ لوزان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والی مفاہمت، اطمیان بخش ہے- اس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے رہنماوں نے لوزان مشترکہ بیان پر دانشمندی سے رد عمل ظاہر کیا ہے جس پر حکومت کو خوشی ہے- اریک شولٹز نے کہا کہ لوزان مشترکہ بیان پر، سامنے آنے والی تنقیدیں بہت کم ہیں- ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والی مفاہمت کی تفصیلات فراہم کریں گے- وائٹ ہاوس کے ترجمانکے مطابق ایٹمی ماہرین نے ایران کے ایٹمی معاملے پر حتمی معاہدے کے فریم ورک پر سمجھوتے کو مثبت قراردیا ہے اور یہی بات، امریکی حکومت کے اطمینان کا سبب بنی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20