Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72213
Published : 4/4/2015 18:48

رہبر کی ہدایات مذاکرت کی مشعل راہ تھیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تیرہ سو چورانوے ہجری شمسی سال کو حکومت اور ملت؛ہمدلی و ہم زبانی کا نام دینے کو قوم کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بہترین عیدی قرار دیا ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ہفتے کے روز عید نو روز کی مناسبت سے بعض وزراء، مشیروں اور انتظامی افسروں سے ملاقات میں کہا کہ حکومت اور ملت کی ہمدلی اور ہم زبانی کی پہلی برکت وہ کامیابی تھی جو نئے ہجری شمسی سال کے شروع میں ایٹمی شعبے میں حاصل ہوئی ہے- انھوں نے لوزان میں حالیہ مذاکرات اور اسی طرح ایٹمی سرگرمیوں اور مذاکرات میں حکومت کے اختیارات کی حدودکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی بےپناہ اہمیت کے لحاظ سے ہمیشہ مقننہ، عدلیہ اور دیگر اداروں کے حکام کے نظریات سے استفادہ کیا گیا ہے اور عوام کی بے دریغ اور مسلسل حمایت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت اور رہنمائی بھی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے مشعل راہ تھی- انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایٹمی مذاکرات کے اس مرحلے میں حاصل ہونے والی کامیابی نے مسائل کے مکمل حل کی امید میں اضافہ کر دیا ہے، مزید کہا کہ داخلی اتحاد و یکجہتی، اجتماعی سرمائے اور امید میں اضافہ، حتمی معاہدے کی تدوین کے لیے راستے کو جاری رکھنے میں ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی طاقت کو بڑھا دے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16