پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72215
تاریخ انتشار : 4/4/2015 19:2
تعداد بازدید : 20

عراق: رمادی کے بعض علاقے آزاد کرالئے گئے

عراقی ذرا‏ئع نے کہا ہے کہ الرمادی کے بعض علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے اور ہیت شہر میں دہشت گردوں کی ایک تعداد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
النھرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الرمادی شہر کے علاقے الحوز کے پولیس سربراہ میجر مصطفی سمیر نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے داعش کے خلاف کاروائیوں کے ذریعے التامیم علاقے کی المحکمہ اور المجسر شاہراہوں پر قبضہ کرلیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی پیشقدمی کے ساتھ ہی ان علاقوں سے داعشی عناصر نے فرار اختیار کرلی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ایس پی جی میزائیل سے ان کے مراکز کو نشانہ بنایا اور ان کو بہت زیادہ جانی اور نقصان پہنچایا ہے۔ فلوجہ کی کوآپریشن کونسل کے سربراہ شیخ عبدالرحمن النمراوی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے ہیت شہر میں ان تیرہ افراد کو قتل کردیا جنہوں نے ٹیکس دینے سے انکار کردیا تھا۔ عراقی فضائیہ نے جعمرات کو حویجہ علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پندرہ داعشی ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔ الرمادی کے جنوب میں واقع الصدیقیہ علاقے پر بھی توپخانے کے حملے میں داعش کے بائیس افراد ہلاک کردیئےگئے۔ عراق کی سیکورٹی فورسز ، عوامی فورس اور قبائلی عوام نیز بیداری کونسل، آئندہ دنوں میں الانبار صوبے میں داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں شروع کرنے جارہی ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :