Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72216
Published : 4/4/2015 19:6

یمن: عوامی مظاہروں میں سعودی جارحیت کی مذمت

یمن کے عوام نے اپنے ملک پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں کے خلاف دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر ایک بار پھر مظاہرے کیے اور اس ننگی جارحیت کی شدید مذمت کی-
المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے اپنے ملک کے بےگناہ لوگوں اور بنیادی تنصیبات پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے خلاف دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کیے اور نعرے لگاتے ہوئے سعودی جارحیت کی شدید مذمت کی- مظاہرین نے سعودی عرب کے نعرے لگاتے ہوئے ان ہوائی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا کہ جن میں اب سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں- یہ حملے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کے تعاون سے چھبیس مارچ سے شروع کیے گئے جو بدستور جاری ہیں- اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں میں اب تک پانچ سے زائد افراد جاں بحق اور سترہ سو زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20