Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72217
Published : 4/4/2015 19:9

مصر: مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے

مصر کے مختلف علاقوں میں عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں- عرب ذرائع کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت قاہرہ اور مصر کے دیگر صوبوں میں عوام نے بغاوت کے نتیجے میں قائم ہونے والی عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے خلاف ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے- ان مظاہروں اور ریلیوں کی اپیل "انقلاب نہیں جھکے گا" کے عنوان سے منائے جانے والے نئے انقلابی ہفتے کے موقع پر، قانونی حکومت کے حامی "قومی اتحاد" نے کی تھی- ان ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کرنے والے افراد نے مصر میں فوجی بغاوت کے مخالفین کے خلاف کیے جانے والے پرتشدد اقدامات، گرفتار شدہ مخالفین کے حقوق کی خلاف ورزی اور انھیں سزائے موت سنائے جانے کی مذمت کی- صوبہ الشرقیہ حسب معمول ایک اہم ترین صوبہ تھا کہ جہاں مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں- اس صوبے میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد نے دھرنے کی علامت چار انگلیوں اور معزول صدر محمد مرسی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ برطرف شدہ حکومت کی بحالی اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے- اس کے علاوہ قاہرہ کے مختلف علاقوں میں بھی وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے گئے جن میں شریک لوگوں نے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت کی اور قاتلوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا- مصر کے صوبہ الجیزہ میں بھی بغاوت کے خلاف مظاہرے کیے گئے- مظاہرین نے بےتحاشا گرفتاریوں اور قتل کے واقعات اور جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15