Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72219
Published : 4/4/2015 19:17

سعودی جارحیت: یمنی سرحد پر دو سعودی فوجی ہلاک

یمن کی سرحد پر سعودی عرب کے دو اور فوجی ہلاک ہوگئے- ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے یہ دونوں فوجی، یمن اور سعودی عرب کی مشترکہ سرحدوں پر ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہو‏ئے- اس بیان میں سعودی حکام نے دعوی کیا ہے کہ یمنی فوجیوں کی جانب سے، کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں سعودی عرب کے یہ دونوں فوجی ہلاک ہوئے ہیں- یہ دعوی ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ ایک روز قبل بھی سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یمن کے سرحدی علاقوں میں اپنے ملک کے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا- واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف ایک اتحاد قائم کیا ہے اوراس ملک پر لشکر کشی کی ہے اور ابتک کے فضائی حملوں میں یمنی شہریوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق و زخمی ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں یمنی عوام، بے گھر ہوگئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15