Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72220
Published : 4/4/2015 19:20

مصری فوج کے حملے میں سو افراد ہلاک

مصرکے صحرائے سینا میں مسلح افراد کے ٹھکانوں پر مصری فوج کے حملے میں دسیوں افراد ہلاک ہوگئے- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحرائے سینا میں مسلح دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر مصری فوج کے آپاچی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں سو افراد ہلاک ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے اس حملے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- اس سے قبل صحرائے سینا میں مسلح گروہ کے ٹھکانوں پر مصری ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں چالیس افراد ہلاک ہوئے تھے- مصر کے فضائی حملے، مسلح افراد کی جانب سے ایک روز قبل، جزیرہ نما سینا میں فوج پر ہونے والے حملے کے ایک دن بعد، شروع ہوئے ہیں۔ مسلح افراد کے اس حملے میں پندرہ مصری فوجی زخمی ہوگئے تھے- مصری فوج کے ایک جنگی طیارے نے بھی بدھ کے دن شمالی جزیرہ نمائے سینا میں واقع شیخ زوید اور رفح کے مختلف علاقوں میں مسلح گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی- تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے صوبہ سینا میں فوج پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی-داعش دہشتگرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی سینا کے مرکز العریش اور غزہ سے متصل سرحدی شہر رفع کے درمیان ساحلی سڑک پر واقع سات سیکورٹی مراکز پر کئے جانے والے حملوں میں میزائل اور دوسرے اسلحے استعمال کئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24