Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72292
Published : 5/4/2015 22:5

عراق اور روس دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکے کے لئے پرعزم

عراق اور روس کے حکام نے عراق سے دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی ہے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے جانے کے ضرورت پر زور دیا ہے- عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری اور روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف کے درمیان ہونے والی گفتگو میں فریقین نے عراق اور روس کے دو طرفہ تعلقات کے علاوہ، داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف عراقی حکومت کی جاری مہم اورعراق اور علاقے کی سیاسی و سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- اس ملاقات میں عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے تاکید کی کہ عراقی فوج، عوامی رضاکاروں اور عراقی قبائل کی کاروائیوں کے نتیجے میں داعش دہشتگرد گروہ کو عراق میں منھ کی کھانا اور اس دہشتگرد گروہ کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے- انھوں نے عراق و شام میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے خلاف مہم میں عالمی برادری کی جانب سے حمایت و تعاون کی ضرورت پر تاکید کی- بغداد، اس وقت ایسی حالت میں عالمی سطح پر سیاسی صلاح و مشورے کا مرکز بنا ہوا ہے کہ سعودی عرب و امریکہ کی سرکردگی میں عرب و مغرب کے محاذ نے عراقی عوام کا جذبہ پسپا کرنے اور اس ملک کی تقسیم کیلئے اپنی کسی کوشش و سازش سے گریز نہیں کیا ہے اور اسی مقصد کو شام میں بھی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے- مگر  ان ممالک میں فوج، عوام اور رضاکاروں نیز مختلف قبائل نے داعش دہشتگرد گروہ کا ڈٹ کر مقابلہ اور مختلف علاقوں میں اس دہشتگرد گروہ کو شکست دے کر اپنے ملک کے خلاف تیار کی جانے والی ساری سازشوں پر پانی پھیر دیا- بعض عرب، مغربی اور علاقے کے ملکوں کی جانب سے داعش دہشتگرد گروہ کی حمایت، ایسی حالت میں بدستور جاری ہے کہ یہ دہشتگرد گروہ، نہ صرف عراق و شام بلکہ پورے علاقے اور دنیا کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے اور اب کوئی ملک، اس دہشتگرد گروہ کے خطرے سے محفوظ نہیں رہا ہے- غور طلب بات یہ ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروہوں سے وابستہ مختلف دہشتگرد گروہ، منجملہ النصرہ، انصارالشریعہ، بوکوحرام اور الشباب، افریقہ، ایشیا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں جو عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ایک ایسا خطرہ، کہ جس کے بارے میں پہلے صرف یہ کہا جارہا تھا کہ عراق و شام تک محدود ہے مگر اب اس خطرے کو دنیا کے مختلف علاقوں میں بخوبی محسوس کیا جارہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14