Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72294
Published : 5/4/2015 22:12

حماس: یرموک کیمپ کو دہشتگردوں سے نجات دلانے کی اپیل

تحریک حماس کے سربراہ خالد مشعل نے یرموک کیمپ کو تکفیری دہشتگردوں سے نجات دلانے کی اپیل کی ہے-
دمشق کے قریب فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ یرموک کو تکفیری دہشتگردوں نے محاصرے میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے اس مہاجر کیمپ میں مقیم افراد، بھوک مری کے خطرے سے دوچار ہیں- فلسطین پریس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق خالد مشعل اور حماس کے دیگر سینئر رہنماؤں نے یرموک میں جاری جھڑپوں اور خونریزی کو روکنے اور اس کیمپ میں موجود فلسطینیوں کے مسائل کم کرنے کےلئے متحارب گروہوں سے رابطے کئے ہیں- خالد مشعل نے شام میں فلسطینی کیمپوں کو خانہ جنگی سے دور رکھنے پر تاکید کی ہے- درایں اثنا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی حلقوں نے یرموک کیمپ کی نامناسب صورتحال اور اس میں موجود فلسطینیوں کے ممکنہ قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا ہے- واضح رہے کہ کئی ہفتوں سے یرموک کیمپ کے فلسطینیوں اور داعش دہشتگردوں کے درمیاں جھڑپیں جاری ہیں- کیمپ کے بڑے حصے پر تکفیری دہشتگردوں نے قبضہ کرلیا ہے- تازہ رپورٹوں کے مطابق جھڑپوں میں کئی داعشی دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں- شام کے گن شپ ہیلی کاپٹر اور طیاروں نے بھی یرموک پر قابض دہشتگردوں پر حملے کرنے میں پہلی مرتبہ شرکت کی- ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے شمالی شہر ادلب میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں سعودی دہشتگرد مبارک عبید ہلاک ہوگیا ہے- مبارک عبید، چوتھا سعودی دہشتگرد ہے جو ان دنوں ادلب میں ہلاک ہوا ہے- واضح رہے کہ شام اور عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19