Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72297
Published : 5/4/2015 22:22

دماوند ڈسٹرائر: پیشرفتہ میزائیل سے لیس

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہےکہ دماوند جنگی بحری جہاز کو پیشرفتہ میزائل، محراب سے لیس کردیا گیا ہے-
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے سمندر کی اہمیت اور بحری فوج کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری جنگی جہاز دماوند کو پیشرفتہ اور جدید کاری شدہ میزائل، محراب سے لیس کردیا گیا ہے- دماوند، ڈ‎سٹرائر نوعیت کا بحری جنگی جہاز ہے- یہ میزائل ایرانی ماہرین نے دماونڈ ڈسٹرائر پر نصب کئے ہیں- ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ جماران ڈسٹرائر کی ٹکنالوجی کی بھی، جدید کاری کی جائے گی اور یہ کام ایران کے ماہرین انجام دیں گے- انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ، ساحلی سرحدوں اور جزیروں کی حفاظت کرنے کے علاوہ، دنیا کے ہر علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کی حفاظت کرتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20