Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72298
Published : 5/4/2015 22:26

سعودی عرب: قطیف کے علاقے پر فوجی حملہ

آل سعود کے فوجیوں نے سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف پر حملہ کیا ہے- لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی حکومت کے فوجیوں نے جمعہ کی رات القطیف کے علاقے الشویکہ پر حملہ کیا اور اس علاقے کے لوگوں پر فائرنگ کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا- عینی شاہدین کے مطابق سعودی فوجیوں نے چار زخمی افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا- سعودی حکام ملک کے مشرقی علاقوں خاص طور پر القطیف کے رہنے والوں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں- سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے عوام گزشتہ تین برسوں سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں- وہ اپنے حقوق کی بازیابی اور آزادی اظہار کا مطالبہ اور گرفتار شدہ افراد کے خلاف سعودی عرب کی عدلیہ کے احکام کی مذمت کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18