Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72300
Published : 5/4/2015 22:31

سعودی جارحیت: اپنے ہی 96 دیہات تباہ کر دیئے

سعودی عرب کی بارڈر سکیورٹی فورس نے یمن سے ملحقہ سرحد کے قریب چھیانوے دیہاتوں کو خالی کرا کے انھیں تباہ کرنا شروع کر دیا ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بارڈر سکیورٹی فورس نے چھیانوے سرحدی دیہاتوں کو یمن کی عوامی کمیٹیوں اور انصار اللہ کی فورس کے ان میں داخل ہونے کے خوف سے انھیں خالی کرا کے تباہ کرنا شروع کر دیا ہے- ان دیہاتوں میں رہنے والے افراد کو کہ جن کی تعداد پندرہ ہزار سے زیادہ ہے، جازان کے علاقے میں عبداللہ بن عبدالعزیز رہائشی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے- بعض باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے دوسرے ہفتے کے اوائل سے لے کر اب تک دس دیہات تباہ کیے جا چکے ہیں- ان ذرائع نے مزید کہا ہے کہ باقی ماندہ دیہاتوں کو بھی آئندہ چند روز کے دوران منہدم کر دیا جائے گا- یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب یمن کے شہروں پر آل سعودی کے جنگی طیاروں کے ہوائی حملے بدستور جاری ہیں- دوسری جانب تحریک انصار اللہ نے یمن میں داخل ہونے والے داعش کے پینتیس دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے- اطلاعات کے مطابق ان دہشت گردوں کو یمن کے دارالحکومت صنعا کی ایک سڑک سے سکیورٹی فورسز اور تحریک انصار اللہ سے وابستہ عوامی کمیٹیوں کے تعاون سے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19