Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72381
Published : 6/4/2015 21:16

حیدر العبادی اور مسعود بارزانی کی پریس کانفرنس

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ کے ساتھ اربیل میں مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ موصل کی آزادی کے لیے کارروائی شروع کرنے کا وقت طے کر لیا گیا ہے، کہا کہ علاقے کے حکام کے ساتھ نینوا کی آزادی کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ سے صلاح و مشورہ ان کے دورہ اربیل کا اہم ترین مقصد ہے- کرد پریس کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی پیر کے روز وزیر دفاع خالد العبیدی سمیت مرکزی حکومت کے بعض حکام کے ہمراہ کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی سے بات چیت کے لیے اربیل پہنچے- انھوں نے مسعود بارزانی سے ملاقات کے بعد عراق کی ارضی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کردستان کے علاقے کو عراقی سرزمین کا ایک اہم حصہ قرار دیا اور کہا کہ عراق کے تمام گروہ، اقوام اور قبائل ملک کے فرزند ہیں اور ان کے درمیان کوئی فرق اور امتیاز نہیں ہے- حیدر العبادی نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم ماضی کی مشکلات اور مراحل سے گزر آئے ہیں اور ہم نے بہت سے مسائل اور مشکلات کو حل کر لیا ہے- انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ انھوں نے کردستان کے علاقے کے حکام کے ساتھ نینوا کی آزادی کی کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے اربیل کا دورہ کیا ہے، مزید کہا کہ موصل کی آزادی کے لیے کارروائی شروع کرنے کا وقت طے کر لیا گیا ہے لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کا اعلان نہیں کیا جائے گا- عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کارروائی موصل کے باشندوں کی سلامتی اور اس میں خود ان کی شرکت کو پیش نظر رکھ کر انجام دی جائے گی- 
عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے بھی اس پریس کانفرنس عراقی وزیراعظم کے دورہ اربیل کو اہم قرار دیا - انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ انتہائی حساس موقع پر انجام پارہا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم عراقی وزیر اعظم کے ساتھ مختلف مسائل پر اتفاق رائے تک پہنچے ہیں- انھوں نے موصل کی آزادی کی کارروائی میں، کرد پیشمرگہ فورس کی شرکت کے بارے میں کہا کہ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ فوجی ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور ماہرین کے جائزے کے نتائج کے اعلان کے بعد، اس سلسلے میں حمتی فیصلہ کیا جائے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25