Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72383
Published : 6/4/2015 21:26

حزب اللہ: یمنی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے

حزب اللہ نے سعودی عرب کے حملوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے- حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاؤق نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے اپنی غیر سنجیدگی اور اس حملے کے نتائج سے عدم آگاہی کا ثبوت پیش کیا ہے- انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حملے کے بعد، اسے اس بات کا اندازہ ہوجانا چاہیئے کہ یمنی عوام نے اس کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب کی یہ جارحیت، یمنی عوام میں سعودی حکام سے نفرت بڑھنے کا باعث بنی ہے- شیخ نبیل قاؤق نے کہا کہ ریاض کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ یمن پر حملہ کرکے وہ اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے- انھوں نے کہا کہ حزب اللہ، سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں یمن کی حمایت کو اپنا اخلاقی، دینی اور انسانی فریضہ سمجھتی ہے- انھوں نے کہا کہ یمن کا مسئلہ، حق و باطل کا مسئلہ ہے اور حزب اللہ، حق کی حمایت سے کبھی منھ نہیں موڑ سکتی- انھوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد عناصر، کہ جنھوں نے شام، عراق اور لبنان میں فتنہ و فساد کی آگ بھڑکائی تھی، یمن میں بھی جنگ و جارحیت کا بازار گرم کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20