Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72384
Published : 6/4/2015 21:30

یمن کی ہلال احمر کی جانب سے ایران کا شکریہ

یمن کی ہلال احمرسوسائٹی نے ایران کی بے دریغ انسان دوستانہ امداد پر ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا ہے- ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یمن کی ہلال احمر سوسائٹی کو انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کے بعد، یمن کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد احمد الکباب نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر احمد الکباب نے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید امیر محسن ضیائی کے نام، ایک خط بھیج کر ایران کی انسان دوستانہ امداد پر شکریہ ادا کیا ہے- ڈاکٹر احمد الکباب نے اپنے خط میں امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور یمن کی ہلال احمر سوسائٹیوں کے درمیان دوطرفہ تعاون جاری رہے گا- ایران اب تک جنگ زدہ ملک یمن کےلئے امداد کی دو کھیپ بھیج چکا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25