Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72386
Published : 6/4/2015 21:40

ایران: دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایران میں دہشتگرد گروہ کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا ہے- سپاہ پاسداران کی بری فوج کے قدس ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح غیر ملکی جاسوسی تنظیموں سے وابستہ ایک دہشتگرد گروہ کو ملک کے جنوب مشرق میں قصر قند اور نیک شہر کے علاقوں میں نابود کردیا گیا- اس رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں دہشتگرد گروہ کے تمام افراد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ سپاہ پاسداران کے بیان میں آیا ہے کہ سپاہ کے جیالوں نے حالیہ دنوں میں دہشتگردوں کو تلاش کرنے، ان کا تعاقب کرنے اور ان کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد یہ آپریشن کیا ہے جس میں دہشتگرد گروہ کو نابود کر دیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق سپاہ پاسداران کو دہشتگردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود نیز مواصلاتی ساز و سامان بھی ملا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15