Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72387
Published : 6/4/2015 21:44

عراق: موصل میں بچوں کو تشدد کی ٹریننگ

دہشتگرد گروہ داعش نے بچوں کو تشدد کرنے کی ٹریننگ دینے کے لئے شہرموصل میں چار اڈّے قائم کر رکھے ہیں- جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش، موصل میں چار اڈوں میں بچوں اور جوانوں کو ان لوگوں کے سرقلم کرنے اور نفسیاتی اور جسمانی تشدد کرنے کی ٹریننگ دے رہے ہیں جنھیں وہ واجب القتل سمجھتے ہیں یا جو اس دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتے- داعش دہشتگرد گروہ ان اڈوں میں بچوں اور نوجوانوں کو تشدد آمیز کاروائیاں کرنے اور عراقی فوج کا مقابلہ کرنے کی بھی ٹریننگ دیتے ہیں- داعش دہشتگرد گروہ، کم سن بچوں کو بھرتی کرکے انھیں ٹریننگ دیتے ہیں تاکہ اس گروہ کےلئے وفادار اور محرکات کی حامل افرادی قوت تشکیل دینا چاہتا ہے- کچہ دنوں قبل بھی انٹرنیٹ پر ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں داعش کے رکن ایک بچے کو، ایک مغوی کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20