Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72388
Published : 6/4/2015 21:47

شامی حکومت اورمخالفین کے درمیان مذاکرت کا آغاز

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو میں شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر شروع ہورہے ہیں- فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماسکو ایک بار پھر، شام کی حکومت اور مخالفین کے مذاکرات کی میزبانی کررہا ہے- روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق شام کی حکومت اور مخالفین کے مذاکرات نو اپریل تک جاری رہیں گے- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو مذاکرات سے پتہ چلتا ہے کہ روس کا یہ موقف، نہایت درست ہے کہ شام کے بحران کو سیاسی طریقوں کے علاوہ کسی طرح سے حل نہیں کیا جاسکتا- اس رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت اور اس کی مخالف پارٹیوں کےدرمیان مذاکرات، بند دروازوں کے پیچھے ہوں گے اور صحافیوں کو بھی ان مذاکرات کی کوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی- ان مذاکرات میں شام کی حکومت کے بہت سے عہدیدار اور مخالف پارٹیوں کے رہنما شرکت کریں گے- پہلے دور کے مذاکرات کے برخلاف ماسکو نشست کے دوسرے دور کے مذاکرات کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20