Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72389
Published : 6/4/2015 21:51

عراق: بیجی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

عراقی فوج نے شمالی عراق میں واقع صوبے صلاح الدین کے شہر بیجی پر داعش دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا- عراقی ذرائع کے مطابق شہر بیجی کے پولیس سربراہ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکاروں کے تعاون سے بیجی کے علاقے المزرعہ پر داعش دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا- اس کاروائی میں داعش کے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جن میں آٹھ غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں- دوسری جانب صوبے صلاح الدین کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ بیجی کے شمال مشرق میں واقع فتحہ کے علاقے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں پر داعش دہشتگرد گروہ کے حملے میں عراق کے سات فوجی اہلکار جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12