Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72428
Published : 7/4/2015 11:49

چین: کمیونسٹ پارٹی کے اعلی عہدیداروں کے خلاف کارروائی

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلی ترین عہدیدار ژو یونگ کانگ کے خلاف مالی بدعنوانی کے جرم میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے- چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلی ترین عہدیدار کے خلاف مقدمے کی کارروائی چین کے صدر شی جین پینگ کی مالی بدعنوانی کے خلاف کوششیں جاری رہنے کی عکاسی کرتی ہے- "ژو یوگ کانگ" کو کہ جو ایک زمانے میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی دفتر کی ایک مستقل کمیٹی کے طاقتور رکن سمجھے جاتے تھے، بدعنوانی اور خیانت کے جرم میں گرفتار کر کے فوری طور پر مقدمہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے- چین کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ چین کے سلامتی اور خفیہ اداروں کے سابق اور طاقتور سربراہ "ژو یوگ کانگ" کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت بیجنگ کے قریب واقع تیان شہر میں ہوئی- چین کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بہتر سالہ زو یونگ کانگ پر رشوت لینے، اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور خفیہ سرکاری دستاویزات کو منظرعام پر لانے کے الزامات ہیں- چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی ان پر اسی قسم کے الزامات لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ"ژو یوگ کانگ" نے غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی بہت زیادہ دولت کی تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے- بعض حلقوں کے مطابق یہ الزامات ایسے ہیں کہ جن پر انھیں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے- چین کے اس اعلی ترین عہدیدار پر مقدمہ صدر "شی جین پینگ" کے اعلی ترین سطح پر بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے- چین کے صدر نے گزشتہ ماہ جمہوریہ چین کی قومی کانگرس کے سالانہ اجلاس میں مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی اور مالی شعبے میں بدعنوانی کے خلاف سنجیدہ اور کسی امتیاز کے بغیر مقابلے کو دو ہزار پندرہ میں کمیونسٹ پارٹی کی اصل پالیسی اور حکمت عملی قرار دیا تھا- چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ "شی جین پنگ" نے وعدہ کیا تھا کہ وہ چھوٹی مچھلیوں کے ساتھ ساتھ بڑی مچھلیوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12