Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72430
Published : 7/4/2015 11:53

عراق: وزارت داخلہ کے تیرہ ہزار افسر کام پر حاضر

عراق کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے تعلق رکھنے والے تیرہ ہزار افسر صوبہ صلاح الدین میں اپنے دفاتر میں واپس آ گئے ہیں- کرد پریس کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ نے کہا کہ تکریت شہر کی آزادی کے بعد وزارت داخلہ کے تیرہ ہزار افسر ان نے کہ جو اس وزارت خانے کی ملازمین کی تعداد کا ستر فیصد ہیں، صوبہ صلاح الدین میں اپنے دفتروں کام شروع کر دیا ہے- محمدسالم الغبان نے مزید کہا کہ کام پر واپس آنے والے افسروں اور اہلکاروں کے نام اور پتوں کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی واپسی کو روکا جا سکے- صوبہ صلاح الدین کے مرکزی شہر تکریت کی آزادی کے لیے آپریشن کا تیسرا مرحلہ گزشتہ پیر کے روز شروع ہوا اور عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس اور سنی قبائل نے منگل کے روز تکریت شہر کو مکمل طور سے داعش کے دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20