Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72431
Published : 7/4/2015 11:56

روس: یمن پر حملے روکنے کا مطالبہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی عرب کی سرکردگی میں یمن پر غیرملکی جنگی طیاروں کے حملوں اور بےگناہ عوام کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے- نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے پیر کے روز ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یمن میں ہر قسم کا تشدد ختم ہونا چاہیے اور سعودی عرب کی سرکردگی میں غیرملکی اتحاد کو اپنے حملے روک دینے چاہییں- انھوں نے یمن میں عوامی گروہوں کی جانب سے بھی جھڑپیں روکنے پر زور دیا- انھوں نے کہا کہ تنازعہ کے تمام فریقوں کو جھڑپیں روک دینی چاہییں، لاوروف کا کہنا تھا کہ روس یمن میں بحران اور تنازعہ کے خاتمے ک لیے عرب لیگ اور خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کی حمایت کرتا ہے- دوسری جانب ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیرکے روز یمن کےعلاقوں صعدہ، صنعا، الضالع، شبوہ اور الحدیدہ پر چالیس ہوائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں- یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور اس کے زمینی، ہوائی اور بحری محاصرے کو بارہ روز گزر جانے کے بعد یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں اور ان حملوں میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22