Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72433
Published : 7/4/2015 12:1

افغانستان میں بم دھماکہ متعدد افراد ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبے بغلان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ایک مقامی عہدیدار نے کہا ہےکہ پیر کے روز شمالی افغانستان کےصوبے بغلان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پل خمری سے شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بغلان کے ایک مقامی عہدیدار "گوہر خان ببری" نے کہا کہ دہشت گردوں نے مرکزی بغلان کے علاقے میں سڑک کے کنارے بم نصب کیا تھا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب افغانستان کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی پولیس نے فوج کی مدد سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن ملک کے مختلف کاروائیاں کرکے چھبیس طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس نے ان کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کئے ہیں ۔ اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہےکہ ان کاروائیوں میں سیکورٹی فورس کا بھی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17