Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72434
Published : 7/4/2015 13:1

سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کے اسکول بند

یمن اور سعودی عرب کی مشترکہ سرحدوں پر کشیدگی میں اضافے کے بعد سعودی عرب کےسرحدی علاقے نجران کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاق نجران کے محکمہ تعلیم نے ایک بیان میں اس علاقے کے اسکولوں میں چار روز تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس محکمے کے سرکاری ترجمان حمد آل شریہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا نجران کے علاقے میں چورانوے اسکول ہیں۔ دوسری جانب یمن پر حملے کے اتحادیوں کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر احمد عسیری نے کہا ہے کہ "تحریک انصاراللہ" سرحدی علاقوں میں سرنگ کھود رہی ہے، بریگیڈیئر احمد عسیری کہا کہ اس علاقے میں سعودی عرب کی زمینی فوج کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے العند علاقے میں متعدد گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں نو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25