Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72435
Published : 7/4/2015 13:4

یمن کے انسانی حقوق کے مرکز کی عالمی برادری سے اپیل

یمن کے انسانی حقوق کے مرکز نے دنیا کے ملکوں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے، سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے خلاف عالمی برادری سے ردعمل ظاہر کرنےکی اپیل کی ہے۔ سبا نٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے انسانی حقوق کے مرکز نے ایک بیان میں، یمن پر حملے کے سبب، سعودی جارحین کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے حملوں میں یمن کے شہریوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان حملوں میں اب تک بڑی تعداد میں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب پیر کے روز یمن کے انیس سیاسی پارٹیوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سعودی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس بیان میں، جو یمن کی ایک اہم سیاسی جماعت "الکرامہ پارٹی" کے سکریٹری جنرل عبدالملک الحجری کی جانب سے پڑھ کر سنایا گیا، یمن پر امریکہ اور اسرائیل کی حمایت میں، سعودی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کے ضمن میں یمنی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے باہمی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے، فوج فوج کا ساتھ دیں اور جارح عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ اس بیان میں تمام سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ملک و قوم کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس پر عمل کریں اور آل سعود کا ساتھ نہ دیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19