Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72436
Published : 7/4/2015 13:9

غزہ: داعش سے وابستہ سلفی مولوی گرفتار

حماس کے سکیورٹی حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے غزہ کے سکیورٹی اداروں نے داعش کے رکن ایک انتہا پسند سلفی مولوی کو گرفتار کر لیا ہے- غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس فلسطینی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سلفی مولوی عدنان خضر میط کو بعض تحقیقات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے- دوسری جانب سلفیوں کے قریبی حکام نے کہا ہے اس سلفی مولوی کو اتوار کے روز حماس کی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے- باخبر افراد کا کہنا ہے کہ ابھی تک غزہ میں موجود کسی بھی تنظیم نے داعش کی بیعت نہیں کی ہے لیکن غزہ میں انتہا پسند عناصر کے موجود ہونے کی بعض علامات اور نشانیاں دیکھی گئی ہیں- عدنان خضر میط کی گرفتاری کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ تکفیری عناصر شام میں وا‏قع فلسطینی پناہ گزینوں کے کمیپ " یرموک " میں رخنہ اندازی کی کوشش کررہے ہیں- اطلاعات کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار سمیت متعدد فلسطینوں کو تکفیر عناصر نے قتل کردیا ہے- مبصرین کا کہنا ہے یرموک میں تکفیریوں کی رخنہ اندازی اور غزہ میں اس گروہ کی مبینہ سرگرمیاں فلسطینوں، خصوصا ‏غزہ کے شہریوں کے لئے ایک بڑا المیہ ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14