Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72440
Published : 7/4/2015 13:20

ترکی میں پناہ گزین شامی کردوں کی وطن واپسی

شام کے شہرکوبانی کے باشندے ترکی سے اپنے شہر واپس لوٹ رہے ہیں- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تقریبا ایک ہزار سات سو کرد باشندے، جو شام کے شہر کوبانی سے ترکی میں پناہ گزین ہوگئے تھے اپنے وطن واپس آرہے ہیں- شہر کوبانی، شام کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع ہے- تقریبا تین مہینوں سے، جب سے کوبانی شہر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد ہوا ہے، کرد باشندے اپنے شہر واپس لوٹ رہے ہیں اور اب تک سات ہزار پناہ گزیں، کوبانی واپس لوٹ چکے ہیں- شہرکوبانی میں تقریبا دو لاکھ کرد شہری بستے ہیں- اس شہر پر تکفیری دہشتگرد گروہ کے حملوں اور اس پر قبضے کی وجہ سے ہزاروں افراد، ترک وطن پر مجبور ہوگئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14