Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72527
Published : 8/4/2015 13:21

شام: فوج کے تباہ کن حملوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے دیرالزور، حمص، درعا اور ادلب صوبوں پر حملےکرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج نے دیرو الزور شہر میں داعش دہشت گروہوں کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا۔ ایک فوجی ذریعے نے کہاکہ شامی فوج نے یہ حملہ، دیرو الزور کے علاقوں حطلہ اور حویقہ کے درمیان واقع السیاسیہ پل کے قریب کیا- یہ گاڑی ہتھیار اور گولہ بارود سے بھری تھی۔ اس ذریعے نے کہا کہ شامی فوج نے اس گاڑی کو پورے طور پر تباہ کردیا- اس کاروائی میں پانچ دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب بعض ذرائع ابلاغ نے دیر الزور کے مضافاتی علاقے الصالحیہ میں داعش کے ایک کمانڈر کے ہلاک کئے جانےکی تائید کی ہے۔ شامی فوج نے حمص کے مشرق میں، شاعر اور جزل نامی تیل کے کنوؤں کے اطراف میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شامی فوجیوں نے ادلب شہر میں بھی جبھۃ النصرۃ دہشت گردوں کے اڈوں پر بھی حملے کئے ہیں۔ دریں اثنا درعا میں شامی فوج کے حملے میں جبھۃ النصرۃ کے متعدد افراد مارے گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25