Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72530
Published : 8/4/2015 13:32

شامی فوج فلسطینی کیمپ یرموک کے اطراف میں تعینات

شامی فوج اور فلسطین کے مزاحمتی گروہ، دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع فلسطینی کمیپ یرموک کے اطراف میں تعینات ہوگئے ہیں۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور فلسطین کے مزاحمتی گروہ، داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے اثرو رسوخ کو روکنے کے لئے، یرموک کیمپ کے اطراف میں تعینات ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شام میں فلسطینی گروہوں کے اتحاد کے سکریٹری جنرل خالد عبدالحمید نے کہا ہے کہ فلسطینی گروہ دمشق شہر کے بعض شمالی علاقوں سے داعش کے عناصر کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ خالد عبدالمجید نے کہا کہ یرموک کی معاشی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور اس کیمپ میں غذائی اشیاء اور طبی امداد نہ پنچنے کے سبب کیمپ کے باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور کیمپ کے باشندے داعش اور النصرہ کے خوف سے اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے گذشتہ بدھ کے روز سے جنوبی دمشق میں واقع فلسطینی پناہ گزیں کیمپ یرموک پر حملہ کردیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19