Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72531
Published : 8/4/2015 13:35

افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں

داعش کے افراد سے وابستہ عناصر کے توسط سے جاری ہونے والے ایک نئے ویڈیو میں ان افراد کو ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ارنا کی رپورٹ کے مطابق داعش گروہ، کہ جس نے حال ہی میں افغانستان میں اپنی کاروائی کا آغاز کیا ہے، عراق میں داعش کے سینئر کمانڈروں سے سٹلائٹ کے ذریعے فرمان حاصل کررہا ہے۔ اس ویڈیو میں سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے داعش سے وابستہ نقاب پوش افراد کو فوجی ٹریننگ میں مشغول دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ داعش گروہ، افغانستان کے بعض علاقوں خاص طور پر کابل کے نزدیک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے بعض ذرائع ابلاغ نے داعش سے وابستہ افراد کے توسط سے، ہزارہ کے یرغمال بنائے جانے والے افراد میں سے ایک کو قتل کرنے کی خبر دی ہے۔ ان رپورٹوں کے مطابق داعش نے ایک مغوی کا سر قلم کرنے کے بعد خبردار کیا ہے کہ اگر داعش سے وابستہ گروہ کے افراد کو حکومت افغانستان نے جیلوں سے آزاد نہ کیا تو تمام مغویوں کے سر قلم کردیں گے۔ افغانستان کی قومی اتحاد حکومت کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو "محمد محقق" نے چند روز قبل، صوبہ زابل سے ہزارہ کے اکتیس افراد کے اغوا کا ذمہ دار داعش سے وابستہ افراد کو قراردیا تھا۔ حکومت افغانستان کا فوجی آپریشن اور عمائدین کی کوششیں بھی یرغمالیوں کو رہائی دلانے میں کارگر ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10