Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72532
Published : 8/4/2015 13:38

روس کی ایک ایٹمی آبدوز میں آتشزدگی

روسی میڈیا نے ملک کے شمال مغرب میں واقع بحری جہازوں کی مرمت کے کارخانے میں ایک ایٹمی آبدوز میں آتشزدگی خبر دی ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کی ایٹمی آبدوز اوریول میں منگل کے روز "سورو دوینسک " بندرگاہ میں واقع بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مرمت کے کارخانے "زویوز دوچیکا" میں آگ لگ گئی- اس کارخانے کے ترجمان نکولائی بلینوف نے کہا ہے کہ یہ آگ آبدوز کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کرتے ہوئے لگی- انھوں نے کہا کہ اس آبدوز کا ایٹمی ایندھن کافی عرصہ پہلے نکال لیا گیا تھا اور اس کا ایٹمی ری ایکٹر بھی بند تھا- زویوزدوچکا کارخانے کے ترجمان نے مزید کہا کہ آبدوز میں جب آگ لگی تو اس میں کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا کیونکہ کارخانے کے قوانین کے مطابق آبدوز کی مرمت سے پہلے اس میں سے تمام ہتھیار نکال لیے جاتے ہیں- آگ پر قابو پانے کے بعد وہاں سے گہرا دھواں اٹھ رہا تھا- آبدوز میں جب آگ لگی تو کئی اہلکار اس میں موجود تھے لیکن وہ بروقت وہاں سے باہر نکال آئے اور کسی کو بھی نقصان پہنچنے کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے- روس کی آبدوز میں آخری بار دو ہزار پانچ میں سورودوینسک میں آگ لگی تھی جس میں دو ٹیکنیشین ہلاک ہو گئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14