دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72533
تاریخ انتشار : 8/4/2015 13:41
تعداد بازدید : 26

ایرانی صدر کے ایلچی الجزائر کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی نے الجزائر کے وزیراعظم عبدالمالک سلال سے ملاقات کی ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے خصوصی ایلچی مرتضی سرمدی علاقے کے ممالک کے دورے پر ہیں- اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ الجزائر پہنچے ہیں جہاں انھوں نے وزیراعظم عبدالمالک سلال سے ملاقات کی اور انھیں صدر مملکت کا پیغام پہنچایا- مرتضی سرمدی نے اس ملاقات میں عبدالمالک سلال کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات اور لوزان میں ہونے والی مفاہمت سے آگاہ کیا- صدر مملکت کے خصوصی ایلچی نے یمن کے حالات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو بیان کرتے ہوئے یمن اور اس کے عوام پر جارحیت کو روکنے اور جنگ سے متاثرہ یمنی عوام کے لیے امداد ارسال کرنے کے لیے الجزائر سمیت عرب اور اسلامی ملکوں کی جانب سے موثر اقدامات کی اپیل کی- اس رپورٹ کے مطابق الجزائر کے وزیراعظم نے، ایٹمی نتائج کی حفاظت کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کی، ایران قوم اور حکومت کو مبارک باد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ یمن پر جارحیت کے آغاز سے ہی الجزائر کا اس سلسلے میں موقف بالکل واضح ہے اور اس نے غیرملکی مداخلت کو مسترد کیا ہے- الجزائر کے وزیراعظم عبدالمالک سلال نے کہا کہ الجزائر کی نظر میں یمن کے بحران کی راہ حل یمنی گروہوں کے درمیان گفتگو اور پرامن راہ حل ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :